وزیراعظم کا تجاوزات کیخلاف آپریشن پرنظرثانی کی درخواست دائرکرنے کا حکم


وزیراعظم کا تجاوزات کیخلاف آپریشن پرنظرثانی کی درخواست دائرکرنے کا حکم

کراچی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے معاملے پر وزیراعظم نے اٹارنی جنرل کو سپریم کورٹ کے احکامات پر نظرثانی درخواست دائر کرنے کی ہدایت کردی۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، کراچی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے معاملے پر وزیراعظم نے اٹارنی جنرل کو سپریم کورٹ کے احکامات پر نظرثانی درخواست دائر کرنے کی ہدایت کردی۔

واضح رہے کہ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کر کے تجاوزات کے خلاف آپریشن پر تحفظات سے آگاہ کیا تھا۔

وزیراعظم عمران خان سےگورنر سندھ عمران اسماعیل نے بنی گالہ میں ملاقات کی جس میں گورنرسندھ نے تجاوزات کے خلاف آپریشن پر مقامی آبادی اور بزنس کمیونٹی کےتحفظات بارےآگاہ کیا۔

ذرائع کےمطابق وزیراعظم نے کراچی میں سپریم کورٹ کے حکم پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کے معاملے کو سنگین قرار دیا اور فیصلہ کیا گیا کہ وفاقی حکومت کراچی میں تجاویزات کےخلاف جاری آپریشن سے متعلق سپریم کورٹ کے احکامات پر نظرثانی درخواست دائرکرے گی۔

وزیراعظم عمران خان نےاٹارنی جنرل کو سپریم کورٹ میں فوری طور پر نظرثانی درخواست دائر کرنےکی ہدایت کردی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت اور حکومت کی اتحادی ایم کیو ایم نے بھی کراچی میں تجاوزات کےخلاف آپریشن پر سخت تحفظات کا اظہار کیا تھا جس کے بارے وزیراعظم کو تفصیلی طور پر آگاہ کردیا گیا ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری