بل گیٹس کا وزیراعظم سے ٹیلفونک رابطہ، پولیو کے خاتمے کی کاوشوں پر خراج تحسین


بل گیٹس کا وزیراعظم سے ٹیلفونک رابطہ، پولیو کے خاتمے کی کاوشوں پر خراج تحسین

بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے شریک چیئرمین بل گیٹس نے پاکستان میں پولیو کے خاتمے کی کاوشوں پر وزیراعظم عمران خان کو خراج تحسین پیش کیا۔

 تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، وزیراعظم عمران خان اور بل گیٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا اور دونوں نے 30 منٹ تک بات چیت کی اور پاکستان میں پولیو کے خاتمے کی کاوشوں پر وزیراعظم عمران خان کو خراج تحسین پیش کیا۔

بل گیٹس نے انتخابات میں کامیابی اور وزیراعظم کا منصب سنبھالنے پر عمران خان کو مبارکباد پیش کی، اس موقع پر وزیراعظم کے پولیو مہم کے معاون بابر عطا بھی موجود تھے۔

ٹیلی فون پر ہونے والی بات چیت میں بل گیٹس کی جانب سے مختلف شعبوں میں تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی بھی کرائی گئی اور اس کے ساتھ ہی پاکستان میں آئی ٹی کے شعبے کو تقویت دینے کے لیے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری