گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت کے تعین کے لئے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب


گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت کے تعین کے لئے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب

وفاقی کابینہ اجلاس میں 20 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا گلگت بلتستان کو صوبہ بنائے جانے کا معاملہ ایک بار پھر ایجنڈے میں شامل کیا گیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، وزیراعظم عمران خان اجلاس کی صدارت کرینگےکابینہ اپنے گزشتہ اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کی عملدراری کا جائزہ لے گی۔

مقامی ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ گزشتہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کریگی۔

اجلاس میں گیس کی صنعتوں کو سپلائی کا معاملہ زیر غور آئے گا۔اکنامک افئیرز ڈویژن سے متعلقہ ڈویژنوں میں معاملات کی منتقلی کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

 اجلاس میں کراچی پورٹ ٹرسٹ کے بورڈ آف ٹرسٹی کی تشکیل نو کی منظوری بھی دی جائے گی۔چئیرمین پورٹ قاسم اتھارٹی کی تعیناتی بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری