افغانستان: غیرملکی افواج کے حملوں میں متعدد عام شہری جاں بحق


افغانستان: غیرملکی افواج کے حملوں میں متعدد عام شہری جاں بحق

افغان ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبہ لوگرمیں امریکی اور نیٹو افواج کے حملوں میں متعدد عام شہری جاں بحق ہوگئے ہیں۔

تسنیم نیوزکی رپورٹ کے مطابق، افغانستان میں غیرملکی افواج کے ہاتھوں عام شہریوں کا قتل عام جاری ہے، امریکی اور نیٹو افواج کے تازہ ترین حملوں میں 8 افغان شہری جاں بحق اور متعدد دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل امریکی اور نیٹو افواج نے صوبہ پکتیا اور کنر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرکے درجنوں عام شہریوں کو ہلاک یا زخمی کردیا تھا۔

مقامی ذرائع کے مطابق امریکی افواج نے گزشتہ رات صوبہ لوگر کے علاقے «ژوری» اور «پل‌علم» میں کارروائی کرکے کم از کم 8 عام شہریوں کو ہلاک اور متعدد دیگر کو زخمی کردیا ہے۔

غیرملکی افواج کا دعویٰ ہے کہ مسلح کارروائی طالبان کے خلاف کی گئی اور تمام ہلاک ہونے والے افراد کا تعلق طالبان سے تھا۔

دوسری طالبان کے ترجمان «ذبیح‌الله مجاهد» نے امریکی فوج کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی فوج کے حملوں میں ہلاک ہونے والے عام شہری تھے اوران حملوں میں متعدد رہائشی مکانات بھی تباہ ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی امریکی حملوں میں درجنوں افغان شہری جاں بحق ہوچکے ہیں۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری