وزیراعظم عمران خان کی چیف جسٹس پاکستان سے ملاقات


وزیراعظم عمران خان کی چیف جسٹس پاکستان سے ملاقات

وزیراعظم عمران خان نے چیف جسٹس ثاقب نثارسے ملاقات کی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، وزیراعظم عمران خان بڑھتی آبادی سے متعلق سمپوزیم میں شرکت کے لیے مقررہ وقت سے تقریباً 40 منٹ پہلے سپریم کورٹ پہنچے اور تقریب میں شرکت سے پہلے وہ چیف جسٹس پاکستان کے چیمبر گئے جہاں ان کی جسٹس میاں ثاقب نثار سے ون آن ون ملاقات ہوئی۔

وزیراعظم عمران خان اور معزز چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کے درمیان تقریباً آدھے گھنٹے تک ملاقات جاری رہی جس کے بعد دونوں شخصیات تقریب میں شرکت کے لیے ایک ساتھ ہال میں پہنچیں۔

واضح رہے کہ ذرائع ابلاغ میں چیف جسٹس اور عمران کے درمیان لفظوں کا تبادلہ ہوا تھا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری