سعودی اہلکاروں کے ٹھکانوں پر یمنی ڈرون حملہ، متعدد ہلاک یا زخمی


سعودی اہلکاروں کے ٹھکانوں پر یمنی ڈرون حملہ، متعدد ہلاک یا زخمی

یمنی سرکاری فوج نے آل سعود کے اتحادی افواج کے کیمپ پر ڈرون حملہ کیاہے جس کے نتیجے میں متعدد اہلکار ہلاک یا زخمی ہوگئے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، یمنی سرکاری فوج نے صوبہ صنعا کے مضافاتی علاقوں میں سعودی اہلکاروں کے ٹھکانوں پر ڈرون طیارے کے ذریعے میزائل داغے ہیں۔

المیسرہ نیوز نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ یمنی سرکاری  فوج نے بدھ کی شام صوبہ صنعا کے مضافاتی علاقے "فرضه نهم" پر ڈرون حملہ کیا جس کے نتیجے میں متعدد دہشت گرد ہلاک یا زخمی ہوئے۔

یمنی سرکاری فوج اور عوامی رضاکار فورسز کا کہنا ہے کہ سعودی اتحادی افواج کے حملوں کا منہ توڑ جواب دیتے رہیں گے اور کسی بھی صورت الحدیدہ پر قبضہ کرنے نہیں دیں گے۔

 

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری