شام: امریکی اتحادی افواج کا فضائی حملہ 5 عام شہری جاں بحق


شام: امریکی اتحادی افواج کا فضائی حملہ 5 عام شہری جاں بحق

شامی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی اتحادی لڑاکا طیاروں نے مشرقی دیرالزور کے مضافات میں بمباری کی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، داعش کے خلاف نام نہاد امریکی اتحادی لڑاکا طیاروں نے مشرقی دیرالزور کے مضافات میں بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں 5 عام شہری جاں بحق ہوگئے ہیں۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی اتحادی فوج کے جنگی جہازوں نے دیرالزور کے مضافاتی علاقے "هجین" پر بمباری کرکے متعدد رہائشی مکانات کو بھی تباہ کردیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ چند ہفتوں کے دوران امریکی حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت درجنوں عام شہری ہلاک یا زخمی ہوچکے ہیں۔

یاد رہے کہ امریکی اتحاد داعش کے خلاف جنگ کے بہانے دیرالزور کے رہائشی علاقوں پر متعدد بار حملے کر چکا ہے اور پچھلے ایک ماہ کے دوران کیے جانے والے ایسے حملوں میں سو سے زائد عام شہری مارے جا چکے ہیں۔

 شامی حکومت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے کئی بار مطالبہ کر چکی ہے کہ وہ شام میں عام شہریوں کے خلاف اس غیر قانونی اتحاد کے حملے بند کرائے۔

 

 

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری