ساحلی شہر چابہار میں دھماکے کی تصویری رپورٹ


ساحلی شہر چابہار میں دھماکے کی تصویری رپورٹ

اسلامی جمہوریہ  ایران کے صوبے سیستان و بلوچستان کے ساحلی شہر چابہار میں دھماکے میں 2 افراد شہید اور 27 زخمی ہوگئے

 تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ترجمان نے دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بہت جلد ذمہ داروں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔

واضح رہے کہ جمعرات کی صبح دس بجے کے قریب ایک خودکش حملہ آور نے دھماکہ خیز مواد سے بھری کار کو چابہار پولیس اسٹیشن کے گیٹ پر دھماکے سے اڑانے کی کوشش کی لیکن سیکورٹی گاڑد کی بروقت کارروائی سے دہشت گرد حملہ آور اپنی کار اندر لے جانے میں کامیاب نہ ہو سکا اور پولیس اسٹیشن کے باہر ہی اس نے اسے دھماکے سے اڑا دیا-

دہشت گردانہ حملے میں2 افراد شہید اور 28دیگر زخمی ہوئے ہیں-

ایران کی وزارت داخلہ کے سرحدی امور کے ڈائریکٹر جنرل شہریار حیدری نے کہا ہے کہ  خودکش حملے کا مقصد پولیس ہیڈکوارٹر کو نشانہ بنانا تھا لیکن سیکورٹی گاڑد کی بروقت کارروائی سے دہشت گرد حملہ آور اپنی کار اندر لے جانے میں کامیاب نہ ہو سکا۔

انہوں نے کہا کہ یہ دہشت گردانہ حملہ صرف ایک دہشت گرد نے انجام دیا جو خودکش حملے میں ہلاک ہو گیا اور ابھی تک کسی بھی دہشت گرد گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

 

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری