سیاست میں آنے سے پہلے زیادہ خوش حال تھے، نواز شریف


سیاست میں آنے سے پہلے زیادہ خوش حال تھے، نواز شریف

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ میرے دور حکومت میں ڈالر پوچھے بغیر 10 پیسے بھی اوپر نہیں جاتا تھا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں توازن رہا۔ یہ کہتے ہیں کہ ہم نے ڈالر کو مصنوعی طریقے سے برقرار رکھا تو یہ بھی رکھ لیں۔

2017ءمیں جب میں گھر گیا تو دہشت گری ختم ہوگئی تھی۔ شہباز شریف کو کس جرم میں اندر رکھا ہوا ہے؟ پوچھتے ہیں کہ 1999ءکے بعد باہر کیوں گئے؟ مشرف نے جلاوطن کیا خود مرضی سے نہیں گئے۔ نیب جس طرح ہے اسی طرح رہنا چاہیے ہم بھگت چکے ہیں باقی بھی بھگتیں۔نیب عمران خان کے ہیلی کاپٹر کا بھی احتساب کرے۔ عمران کے باقی خاندان کے ذرائع آمدن کا بھی احتساب کرے۔

جمعرات کو احتساب عدالت میں پیشی کے موقع صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ دنیا 2013 ءسے 2017ءتک ہماری معیشت کو مضبوط اور متوازن کہتی تھی۔

نواز شریف نے کہاکہ19 ہزار سے اسٹاک ایکسچینج کو بڑھا کر 53 ہزار پر لے گئے۔ ہمارے 4 سال میں ڈالراتنا نہیں بڑھا جتنا اس حکومت کے چند ماہ میں بڑھ گیا۔ ملکی معیشت کے لئے کرنسی مستحکم ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری معیشت موجودہ دور حکومت کی متحمل نہیں ہوسکتی۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا تو ذرائع آمدن کا ریکارڈ 1937ءسے موجود ہے۔ سیاست میں آنے سے پہلے زیادہ خوش حال تھے۔ سیاست میں آنے کے بعد پریشانیوں میں اضافہ ہوا۔ 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری