ایوان صدر عام عوام کیلئے کھول دیا گیا


ایوان صدر عام عوام کیلئے کھول دیا گیا

اسلام آباد میں ایوان صدر آج سے عام عوام کے لیے کھول دیا گیا، لوگ صبح 9 سے شام 4 بجے تک ایوان صدر کی سیر کر سکیں گے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، تحریک انصاف کی حکومت نے اقتدار میں آنے کے بعد اعلان کیا تھا کہ وہ سرکاری عمارتوں تک عوام کی رسائی کو آسان بنائے گی۔

ایوانِ صدر میں شناختی کارڈ دکھا کر لوگوں کو داخلے کی اجازت ہوگی۔

مقامی ذرائع کے مطابق شہریوں کی بڑی تعداد ایوان صدر دیکھنے کیلئے پہنچ گئی ہے۔

اس سلسلے میں انہوں نے گورنر ہاؤس سندھ ،پنجاب، مری اور خیبرپختونخوا کے دروازے عوام کے لیے پہلے ہی کھولے جاچکے ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری