حکومت پاکستان یرغمال بنائے جانے والے باقی 7 ایرانی اہلکاروں کو فوری طور پر بازیاب کرائے گی، ایران کے پارلیمنٹ کے اسپیکر


حکومت پاکستان یرغمال بنائے جانے والے باقی 7 ایرانی اہلکاروں کو فوری طور پر بازیاب کرائے گی، ایران کے پارلیمنٹ کے اسپیکر

تہران میں اسلامی جمہوریہ ایران کے پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی نے اپنے پاکستانی ہم منصب اسد قیصر کے ساتھ ملاقات میں پاک ایران تعلقات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق،اسلامی جمہوریہ ایران کے اسپیکر نے انسداد دہشتگردی کے شعبے میں اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دہشتگردوں کا مقصد علاقائی ممالک کو نقصان پہنچانا ہے لہذا اس لعنت کے خلاف مقابلہ کرنا ہوگا.

علی لاریجانی نے مغوی ایرانی بارڈر گارڈز سے متعلق کہا کہ ہمیں امید ہے کہ حکومت پاکستان یرغمال بنائے جانے والے باقی 7 ایرانی اہلکاروں کو فوری طور پر بازیاب کرائے گی.

اسد قیصر نے 6 ملکی اسپیکرز کانفرنس کی میزبانی پر حکومت اسلامی جمہوریہ ایران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے چابہار میں حالیہ دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کی.

واضح رہے کہ ایران کی میزبانی میں منعقد ہونے والی دوسری اسپیکرز کانفرنس میں شرکت کے لئے پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر ایک پارلیمانی وفد کے ہمراہ تہران کے دورے پر ہیں.

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری