بونیر: چلتی گاڑی پر فائرنگ، 4 افراد جاں بحق


بونیر: چلتی گاڑی پر فائرنگ، 4 افراد جاں بحق

خیبرپختون خوا کےعلاقے بونیر میں نامعلوم افراد کی چلتی گاڑی پر فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، تھانہ ڈگر کی حدود کے قریب ایک گاڑی جارہی تھی کہ نواں کلے کے قریب نامعلوم افراد نے گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس سے گاڑی میں سوار 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔

واقعے کے بعد ریسکیو ٹیموں کو اطلاع دی گئی جنہوں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں  اور زخمی شخص کو قریبی اسپتال منتقل کردیا جہاں ضابطے کی کارروائی کے بعد لاشوں کو ورثا کے حوالے کردیا گیا۔

دوسری جانب پولیس اور سیکورٹی اداروں نے جائے وقوعہ سے ابتدائی شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کاآغاز کردیا ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری