پاک چین مشترکہ فوجی مشقوں میں شرکت کیلیے چینی دستہ پاکستان پہنچ گیا


پاک چین مشترکہ فوجی مشقوں میں شرکت کیلیے چینی دستہ پاکستان پہنچ گیا

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ پاکستان اور چین کی مشترکہ مشقوں میں شرکت کیلیے چینی دستہ پاکستان پہنچ گیا۔

تسنیم خبررساں ادارے نے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے حوالے سے بتایا ہے کہ پاک چین مشترکہ مشقوں میں پاکستان پہنچنے والا چینی اسپیشل فورسز کا دستہ فوجی مشق” وارئیرسکس“ 2018 میں حصہ لے گا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق مشقوں کے دوران انسداد دہشت گردی کے خصوصی آپریشنز کئے جائیں گے جب کہ پاک چین مشترکہ مشقیں تین ہفتے تک جاری رہیں گی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری