وزیر اعلیٰ پنجاب سے وزیر مملکت برائے ماحولیاتی تغیرات زرتاج گل کی ملاقات


وزیر اعلیٰ پنجاب سے وزیر مملکت برائے ماحولیاتی تغیرات زرتاج گل کی ملاقات

ڈیرہ غازی خان: وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیر مملکت برائے ماحولیاتی تغیرات زرتاج گل نے ملاقات کی۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، زرتاج گل نے ڈیرہ غازی خان کیلئے تاریخی ترقیاتی پیکیج دینے پر وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے اظہار تشکرکرتے ہوئے کہا کہ آپ نے ڈیرہ غازی خان کی تعمیر و ترقی کے لئے حقیقی معنوں میں بے مثال پیکیج دیا ہے-

انہوں نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان کی خوش قسمتی ہے کہ پنجاب کے وزیر اعلی کا تعلق وہاں سے ہے -انہوں نے کہا کہ آپ اپنی کارکردگی کے ذریعے عوام کے دل جیت رہے ہیں اور عوام کے ساتھ آپ کا تعلق پہلے سے زیادہ مضبوط ہوا ہے-

وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر کہا کہ ماضی میں وسائل صرف مخصوص علاقوں پر خرچ کئے گئے -تحریک انصاف کی حکومت نے وسائل کا رخ پسماندہ علاقوں کی طرف موڑ دیا ہی-انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے عوام کو طویل عرصے تک پسماندہ رکھا گیا، اب ایسا نہیں ہو گا۔

تحریک انصاف کی حکومت نے دوردراز علاقوں کی خوشحالی پر توجہ مرکوز کی ہے اور عام آدمی کے مسائل کے حل کیلئے دن رات کام کرر ہے ہیں- عام آدمی خوشحال ہو گا تو تبدیلی آئے گی اور میرے دروازے ہمہ وقت کھلے ہیں-

موسمی تبدیلیوں کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعلی نے کہا کہ اس ضمن میں ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے اور متعلقہ محکموں کو لائن آف ایکشن وضع کر کے فوری عملدرآمد کرنا ہو گا-

انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی میں بڑھتے ہوئے اضافے پر قابو پانا انتہائی ضروری ہے۔ ماحولیاتی آلودگی انسانی صحت اور قدرتی ماحول بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے صوبے میںسموگ کی روک تھام کیلئے ٹھوس اور جامع حکمت عملی وضع کی ہے اور حکومت پنجاب کے بروقت اقدامات کی وجہ سے سموگ میں نمایاں کمی ہوئی ہے جبکہ پنجاب حکومت نے سموگ کی شدت میں کمی لانے کیلئے خصوصی ٹاسک فورس بھی تشکیل دی ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری