نیب کسی بھی سیاسی سرگرمی میں ملوث نہیں رہا، چیئرمین جسٹس (ر)


نیب کسی بھی سیاسی سرگرمی میں ملوث نہیں رہا، چیئرمین جسٹس (ر)

قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ نیب کبھی بھی کسی سیاسی سرگرمی میں ملوث نہیں رہا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق انسداد بدعنوانی کے عالمی دن پر ایوانِ صدر میں جاری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ ہم بدعنوانی کے خاتمے کے لیے اپنی منزل کی طرف بڑھ رہے ہیں۔

چئیرمین نیب نے کہا کہ پاکستان میں ہر شخص احتساب چاہتا ہے مگر وہی شخص یہ بھی چاہتا ہے احتساب کے عمل میں اس کی طرف نہ دیکھا جائے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے نیب کے ساتھ مکمل تعاون کیا اور پہلی مرتبہ ایک خودمختار ادارہ تصور کیا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ نیب کسی بھی سیاسی سرگرمی میں ملوث نہیں رہا اور یہ کسی بھی دور میں پسندیدہ ادارہ بھی نہیں رہا۔

اپنی تقریر کے اختتام پر انہوں نے کہا کہ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ نیب کا ہر اقدام اس کے عوام اور ریاست پاکستان کے لیے ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری