کشمیر میں بھارتی فورسز کا سرچ آپریشن، تین کشمیری شہید


کشمیر میں بھارتی فورسز کا سرچ آپریشن، تین کشمیری شہید

سری نگر: قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر میں جاری اپنی پُر تشدد کارروائیوں کے دوران تین کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے دارالحکومت سری نگر کے علاقے مُجگنڈ میں قابض بھارتی فورسز کے رشتریا رایفل گروپ اور اسپیشل آپریشن گروپ نے نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران 3 کشمیری نوجوانوں کو ریاستی دہشت گردی کا نشانہ بناکر شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کا کہنا ہے کہ وادی کشمیر پر قابض بھارتی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران پانچ رہائشی مکانات کو بھی منہدم کیا گیا ہے جبکہ ابھی تک شہیدوں کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

کشمیری میڈیا کا کہنا ہے کہ ظالم بھارتی فوج کی جانب سے کشمیری نوجوانوں کی شہادت کے بعد علاقے میں غیر اعلانیہ کرفیو نافذ کردیا گیا ہے، جبکہ کٹھ پتلی انتظامیہ نے علاقے میں انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بھی بند کردی گئی ہے۔

کشمیری میڈیا کے مطابق بھارتی فوج کی حالیہ کارروائیوں میں شہید ہونے والے کشمیریوں کی تعداد 28 سے تجاوز کرگئی ہے۔

یاد رہے کہ کچھ روز قبل مقبوضہ کشمیر کے علاقے پلواما میں بھارتی فورسز نے نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا تھا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری