خاشقجی کے قاتل سعودی شہری ہیں، ترکی کے حوالے نہیں کیا جاسکتا، عادل الجبیر

سعودی وزیرخارجہ نے جمال خاشقجی کے قاتلوں کو ترکی کے حوالے کرنے کا امکان مسترد کر دیا ہے ۔

خاشقجی کے قاتل سعودی شہری ہیں، ترکی کے حوالے نہیں کیا جاسکتا، عادل الجبیر

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے ریاض میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ جمال خاشقجی کے قاتل سعودی شہری ہیں انہیں کسی غیرملک کے حوالے نہیں کریں گے۔

واضح رہے کہ ترکی نے جمال خاشقجی قتل کیس میں سعودی عرب کے دو اعلیٰ عہدے داروں سابق انٹیلی جینس چیف احمد العسیری اور سعودی عدالت کے سابق مشیر سعود القحطانی کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہوئے ہیں۔

ترک تحقیقات میں ان دونوں پر سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل میں ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کیا گیا ہے ، جمال خاشقجی کو 2 اکتوبر کو استنبول کے سعودی قونصل خانے میں قتل کر دیا گیا تھا ۔

سب سے زیادہ دیکھی گئی دنیا خبریں
اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری