ایران کے ساتھ معاشی تعاون جاری رہے گا، عادل عبدالمہدی


ایران کے ساتھ معاشی تعاون جاری رہے گا، عادل عبدالمہدی

عراقی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ معاشی اور تجارتی تعلقات بدستوری جاری رہیں گے۔

 تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، عراقی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ عراق ایک آزاد اورخودمختارملک ہے اور ہم اپنے خارجہ تعلقات بالخصوص ایران کے ساتھ معاشی تعاون کو اپنے مفادات کے لئے اہم سمجھتے ہیں

عراق کے وزیراعظم عادل عبدالمہدی نے ایرانی کے صدرکے سنیئر مشیرحسن دانایی فرکے ساتھ ہونے والی ملاقات میں کہا کہ ایران کے ساتھ تعلقات عراق کے قومی مفادات کے لئے اہم ہیں لہذا ہم دوسروں کی ایما پران روابط کو ہرگز متاثر نہیں ہونے دیں گے.

عادل عبدالمہدی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ عراق بیرونی دباو یا دوسروں کی خواہش پر ایران کے ساتھ تعلقات پر سمجھوتہ نہیں کرے گا.

عادل عبدالمہدی نے ایرانی عوام کے خلاف امریکہ کی یکطرفہ پابندیوں پر اپنے مؤقف کو دہراتے ہوئے کہا کہ ایران اور عراق کے مشترکہ اقتصادی تعاون ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں.

انہوں نے کہا کہ ایران سے متعلق امریکی پابندیوں پر ہمارا مؤقف یورپی یونین، روس، چین اور جاپان کی طرح واضح ہے اور عراق ہرگز ان پابندیوں کا حصہ نہیں بنے گا

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری