کراچی: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں ٹارگٹ کلر سمیت18 شرپسند گرفتار


کراچی: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں ٹارگٹ کلر سمیت18 شرپسند گرفتار

پاکستان کے سب سے بڑے شہرکراچی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی ٹارگٹ کلر سمیت18 شرپسند گرفتارکرلیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان رینجرز سندھ نے ڈاکس کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے متحدہ لندن کے ٹارگٹ کلر فرخ بشیر کو گرفتار کیا جو کہ متعدد افراد کے قتل میں ملوث ہے۔

 مقامی ذرائع کے مطابق ڈاکس میں رینجرز نے دوسری کارروائی میں گینگ وار کارندے فرقان کو گرفتار کیا جو کہ بھتہ خوری میں ملوث ہے۔ گلبرگ،سمن آباد،کلفٹن ،فیروز آباد میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 7ملزمان وقاص انس،دل جان، یاسر، اعجاز، شایان،شمروزعلی کو گرفتار کیا جو کہ ڈکیتی میں ملوث ہیں۔

مبینہ ٹائون ،شارع نورجہاں ،سعید آباد میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 5ملزمان عامر، عثمان، کاشف،شہباز، عمران کو گرفتار کیا جو کہ اسٹریٹ کرائم میں ملوث ہیں۔

گلشن معمار، گبول ٹائون، فیروز آباد میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 4ملزمان فراز، شاہد،خرم ،مظہر کو گرفتار کیا جو کہ منشیات فروشی میں ملوث ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری