حیدرآباد سندھ میں 15 جوڑوں کی اجتماعی شادی


حیدرآباد سندھ میں 15 جوڑوں کی اجتماعی شادی

صوبہ سندھ کے شہرحیدرآباد میں اجتماعی شادیوں کی تقریب میں 15 جوڑے زندگی کے بندھن میں بندھ گئے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، حیدرآباد میں سماجی تنظیم کی جانب سے اجتماعی پندرہ جوڑوں کی شادی کی تقریب لطیف آباد کے باغ مصطفیٰ گرائونڈ میں منعقد ہوئی۔

سرخ لباس میں ملبوس دلہنیں اور سہرا سجائے دولہے جیون ساتھی ملنے پر خوش دکھائی دے رہے تھے۔

اجتماعی شادی کے لیے تمام تر انتظامات کے ساتھ دلہنوں کے لیے جہیز کا انتظام بھی کیا گیا۔

معاشرے میں جہیز کی لعنت اور غربت کے باعث والدین بچوں کی شادی نہیں کر پاتے، اجتماعی شادیوں کا انعقاد غریب افراد کی مدد کا مؤثر ذریعہ ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری