گلگت بلتستان کے ہوٹلوں میں ہیٹر چلانے پر پابندی


گلگت بلتستان کے ہوٹلوں میں ہیٹر چلانے پر پابندی

گلگت بلتستان کے ہوٹلوں میں گیس اور کیروسین آئل کے ہیٹروں کےاستعمال پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

ترجمان گلگت بلتستان حکومت کے مطابق پابندی کا اطلاق گلگت بلتستان کے تمام 10اضلاع کے ہوٹلوں پر ہو گا، یہ فیصلہ ہنزہ میں سیاح جوڑے کی ہلاکت کے واقعے کے بعد کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ وزارت خارجہ کی خاتون افسر سیدہ فاطمہ اور ان کے شوہر سید شعیب حسن ہنزہ کے مقامی ہوٹل میں کے کمرے میں گیس بھرنے سے جان کی بازی ہارگئے تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ جوڑے کی 29نومبر کو شادی ہوئی تھی اور یہ دونوں ہنی مون پر ہنزہ کے ہوٹل میں ٹھہرے ہوئے تھے کہ حادثے کا شکار ہوگئے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری