وضو کا پانی پودوں کو دینے کا حکم


وضو کا پانی پودوں کو دینے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب بھر میں مساجد اور مدارس کے وضو کا پانی پودوں کو دینے کا حکم دے دیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، لاہور ہائیکورٹ میں پانی کو محفوظ کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف سیکریٹری پنجاب نسیم کھوکھر، چیئرمین پی اینڈ ڈی، سیکریٹری اوقاف، ایم ڈی واسا اور ڈائریکٹر پی ایچ اے عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے پنجاب بھر کی مساجد اور مزارات کے وضو کا پانی پودوں کو دینے کا حکم دیا۔

جسٹس علی اکبر قریشی نے کہا کہ داتا دربار اور پاکپتن شریف کے درباروں کے وضو کے پانی کو محفوظ کرنے کے لیے ٹینک لگائے جائیں۔

واضح رہے کہ ملک کو پانی کی قلت کا سامنا ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری