دارالحکومت کابل میں فوجی کانوائے پر حملہ، متعدد اہلکار جاں بحق


دارالحکومت کابل میں فوجی کانوائے پر حملہ، متعدد اہلکار جاں بحق

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں متعدد سیکیورٹی اہلکار ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے نے افغان ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ دارالحکومت کابل میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں متعدد سیکیورٹی اہلکار ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں۔

 افغان وزارت داخلہ کے ترجمان «نجیب دانش» نے اس دھماکے کی تصدیق کی ہے۔

طلوع نیوز کے مطابق کابل کے شمال مغریب ضلع پیغمان میں آج صبح بم دھماکا افغانستان کے اہم انٹیلی جنس ذمہ داران کے قافلے کے قریب ہوا۔

دھماکےمیں 4فوجی جاں بحق اورمتعدد دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

دھماکے حوالے سے مختلف رائے سامنے آرہی ہیں جن میں سے کچھ کے مطابق یہ خود کش دھماکا تھا جبکہ دیگر کا کہنا ہے کہ یہ کار بم دھماکا تھا۔

دھماکے کے بعد علاقے کو ٹریفک کی آمد و رفت کے لیے بند کر دیا گیا ہے جبکہ فضا میں ہیلی کاپٹر گشت کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ کسی بھی گروپ کی جانب سے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری