حمزہ شہباز کی بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش ناکام بنادی گئی


حمزہ شہباز کی بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش ناکام بنادی گئی

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کے بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش ناکام بنادی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز غیرملکی ایئرلائن کی پروازسے دوحہ جارہے تھے۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز کو ایف آئی اے نے بیرون ملک جانےسے روک دیا اور حمزہ شہباز غیرملکی ایئرلائن کی پرواز سےآف لوڈ کیا گیا، وہ غیرملکی ایئرلائن کی پروازسے دوحہ جارہے تھے۔

واضح رہے کہحمزہ شہباز شریف کے خلاف نیب میں تحقیقات چل رہی ہیں۔

شریف فیملی کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز کوامیگریشن کاؤنٹر پر روکا گیا، ان کو نام بلیک لسٹ میں ہونے کے باعث روکا، حمزہ شہباز کسی ادارے یا نیب کو مطلوب نہیں۔

یاد رہے گذشتہ ماہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے حمزہ شہباز  اور سلمان شہباز کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی تھی اور اس ضمن میں وزارت داخلہ کو  مراسلہ ارسال بھی کی گیا تھا۔

خیال رہے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے دونوں بیٹوں حمزہ شہباز  اور سلمان شہباز  پر سرکاری خزانے کے غیر قانونی استعمال کا الزام ہے۔

خیال رہے سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے عہدے پر برا جمان شہباز شریف اس وقت مختلف کیسز میں نیب کے زیر حراست ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری