افغانستان: طالبان کے حملے میں 18 سیکورٹی فورسزجاں بحق


افغانستان: طالبان کے حملے میں 18 سیکورٹی فورسزجاں بحق

مشرقی اور جنوبی افغانستان میں طالبان کے حملوں میں 18 سیکورٹی فورسز ہلاک ہوگئے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، افغان حکام کا کہنا ہے کہ طالبان کے مسلح افراد نے صوبہ قندھار اور خوست میں سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 18 اہلکار جاں بحق ہوگئے۔

واضح رہے کہ عالمی برادری کی جانب سے افغانستان میں قیام امن کی کوششیں تیزکردی گئی ہیں جس کے ساتھ ساتھ طالبان کے حملوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

صوبہ قندھار

قندھار کے گورنر کے ترجمان «عزیزاحمد عزیز» کا کہنا ہے کہ صوبہ قندھار کے شہر ''ارغستان'' میں افغان سیکورٹی فورسز پر طالبان کے حملے کے نتیجے میں آٹھ پولیس اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہوئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ طالبان نے «سنزرزو» نامی علاقے میں موجود چک پوسٹ پربھی قبضہ کرلیا ہے۔

خیال رہے کہ قندھار افغانستان کے پرامن صوبوں میں سے ایک ہے۔

صوبہ خوست

افغان حکام کا کہنا ہے کہ طالبان نے صوبہ خوست کے مختلف علاقوں پر حملوں کا آغاز کردیا ہے، جس کے نتیجے میں اب تک 10 فوجی اہلکار مارے گئے ہیں اور جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق طالبان اور افغان فوج کے درمیان جھڑپوں کا آغاز اس وقت ہوا جب طالبان نے «یعقوبی» اور «صبری» نامی شہروں پر قبضہ کرنے کی کوشش کی۔

واضح رہے کہ حال ہی میں افغان فوج اور طالبان کے درمیان جھڑپوں میں اضافہ ہوا ہے۔

 

 

 

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری