خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کو آج احتساب عدالت پیش کیا جائے گا


خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کو آج احتساب عدالت پیش کیا جائے گا

پاکستان مسلم لیگ نوان کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کو اور ان کے بھائی سلمان رفیق کو آج احتساب عدالت پیش کیا جائے گا جہاں ان کے خلاف کیس کی سماعت ہوگی۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما خؤاجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کو آحتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی احتسان بیورو (نیب) کی جانب سے دونوں افراد کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی، لیگی کارکنان کے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر پولیس کی بھاری نفری طلب کرلی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکام بالا نے احتسان عدالت کو بھی کنٹینرز اورع خار دار تاریں لگاکر سیل کردیا ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کی عبوری ضمانت کی درخواست خارج کردی تھی جس کے بعد قومی احتساب بیورو (نیب) نے دونوں بھائیوں کو حراست میں لے لیا تھا۔

واضح رہے کہ لیگی رہنماؤں خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کو پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل سمیت 3 مقدمات میں مطلوب تھے تاہم انہیں پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل میں گرفتار کیا گیا ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری