یمنی شہروں پرسعودی اتحادی افواج کے دسیوں فضائی حملے


یمنی شہروں پرسعودی اتحادی افواج کے دسیوں فضائی حملے

ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی اتحادی افواج نے پچھلے 48 گھنٹوں کے دوران یمن کے مختلف شہروں پردسیوں فضائی حملے کئے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، یمنی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سعودی اتحادی افواج نے پچھلے 48 گھنٹوں کے دوران یمن کے مختلف شہروں کے رہائشی علاقوں پردسیوں فضائی حملے کئے۔

یمنی فوج کے ترجمان جنرل ''یحیی سریع'' نے مزید کہا کہ سعودی اتحاد کے جنگی جہازوں نے نجران کے سرحدی رہائشی علاقوں پر10 مرتبہ، صعدہ کے مضافاتی علاقوں پر4 مرتبہ، ''نہم'' نامی علاقے پر4 مرتبہ اور 3بار صوبہ حجہ پر وحشیانہ بمباری کی جس کے نتیجے میں متعدد مکانات تباہ ہوئے۔

انہوں نے کہا منگل کے روز سعودی اتحادی لڑکا طیاروں نے یمن کے مختلف علاقوں پر متعدد بار وحشیانہ حملے کئے۔انہوں نے کہا کہ سعودی اتحادی افواج ''السلطاء، الحیادره، البارک اور السائله'' نامی علاقوں پر قبضہ کرنا چاہتے تھے تاہم یمنی سرکاری فوج نے ان کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملاتے ہوئے انہیں پسپا ہونے پر مجبورکردیا۔

جنرل یحیی سریع کا کہنا ہے کہ یمنی فوج کی جوابی کارروائی میں کم ازکم 10 سعودی اہلکار ہلاک اور متعدد دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ یمن میں سعودی اتحاد کی جانب سے مسلط کردہ تین سال سے جاری خون ریز جنگ کے دوران براہ راست سعودی حملوں اورخوراک کی شدید کمی کے باعث 85 ہزار معصوم بچے جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق یمن میں امدادی کاموں میں مصروف اقوام متحدہ کی ذیلی تنظیموں اور دیگر این جی اوز نے بچوں کی ہلاکتوں سے متعلق ہولناک اعداد و شمار جاری کیے ہیں۔

عالمی ذرائع کا کہنا ہے کہ یمن میں گولیوں، بم اور میزائل حملوں میں اتنے بچے نہیں مر رہے ہیں جتنے فاقہ کشی کے باعث جہان فانی سے کوچ کر جاتے ہیں۔

 

 

 

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری