پاکستان اور سعودی عرب کو معاشی پابندیوں سے استثنیٰ حاصل ہوگا، امریکا

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان کو باعث تشویش ممالک پرعائد معاشی پابندیوں سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔

پاکستان اور سعودی عرب کو معاشی پابندیوں سے استثنیٰ حاصل ہوگا، امریکا

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، امریکی سفارتخانے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ نے پاکستان سےمتعلق استثنیٰ جاری کر دیا ہے۔

امریکا نے پاکستان کو ممکنہ معاشی پابندیوں سے استثنیٰ دے دیا، پاکستان پر معاشی پابندیاں امریکی وزیر خارجہ کی رپورٹ کے تحت لگ سکتی تھیں۔

واضح رہے کہ امریکا نے پاکستان کو مذہبی آزادی پامال کرنے والے ملکوں کی فہرست میں شامل کیا ہے۔

امریکی سفارتخانے کے ترجمان نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ نے سعودی عرب اور تاجکستان کے لیے بھی استثنیٰ جاری کیا ہے۔

ترجمان امریکی سفارتخانہ کے مطابق امریکی استثنیٰ پانے والے ملکوں پر جرمانہ عائد نہیں کیا جائے گا۔

سب سے زیادہ دیکھی گئی پاکستان خبریں
اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری