بھارتی فورسز کی فائرنگ سے 2 کشمیری نوجوان شہید


بھارتی فورسز کی فائرنگ سے 2 کشمیری نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیر کے علاقے بارا مولا میں قابض بھارتی افواج نے فائرنگ کرکے مزید دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، مقبوضہ کشمیر کے علاقے بارہ مولا میں بھارتی فورسز نے نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران 2 کشمیری نوجوانوں کو بہیمانہ طریقے سے قتل کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کا کہنا تھا کہ ظالم و جابر بھارتی فورسز نے کشمیری نوجوانوں کو فائرنگ کرکے شہید کیا۔

کشمیری میڈیا کا کہنا ہے کہ ظالم بھارتی فوج کی جانب سے کشمیری نوجوانوں کی شہادت کے بعد علاقے میں غیراعلانیہ کرفیو نافذ کردیا گیا ہے، جبکہ انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بھی معطل کردی گئی ہے۔

کشمیری میڈیا کے مطابق بھارتی فوج کی حالیہ کارروائیوں میں شہید ہونے والے کشمیریوں کی تعداد 30 سے زائد ہوگئی ہے۔

یاد رہے کہ کچھ روز قبل مقبوضہ کشمیر کے دارالحکومت سری نگر کے علاقے مُجگنڈ میں قابض بھارتی فورسز کے رشتریا رائفل گروپ اور اسپیشل آپریشن گروپ نے نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران 3 کشمیری نوجوانوں کو ریاستی دہشت گردی کا نشانہ بناکر شہید کردیا تھا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری