پاکستان میں وائس آف امریکا کی اردو ویب سائٹس بلاک


پاکستان میں وائس آف امریکا کی اردو ویب سائٹس بلاک

بین الاقوامی نیوز ادارے وائس آف امریکا (وی او اے) کی اردو ویب سائٹس کو پاکستان میں مبینہ طور پر بلاک کردیا گیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، پاکستانی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے ذریعے ویب سائٹ کو بلاک کیا تھا کیونکہ شکایات تھیں کہ ویب سائٹ کو سیکیورٹی فورسز کے خلاف ’پروپیگینڈا‘ اور تعصب شدہ مواد شائع کرنے کے لیے استعمال کیا جارہا تھا۔

ویب سائٹ تک رسائی حاصل کرنے والوں کے سامنے ایک انتباہ آرہا کہ ’ محفوظ کنیکشن ناکام ہوگیا اور جب صفحہ لوڈ کر رہے ہیں تو www.urduvoa.com کنیکشن میں رکاوٹ کا سامنا ہے’۔

انتباہ میں لکھا ہے کہ’ جس صفحے تک آپ رسائی حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں وہ دکھایا نہیں جاسکتا کیونکہ موصول ہونے والے ڈیٹا کی تصدیق نہیں کی جاسکتی‘۔

وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ’ابتدائی طور پر ہمیں یہ شکایات موصول ہوئی تھیں کہ کچھ مقامات پر ویب سائٹ تک رسائی ممکن نہیں لیکن بعد ازاں یہ مکمل طور پر بلاک ہوگئی تھی‘۔

وی او اے نے کہا کہ ’ پاکستانی وزیر اطلاعات فواد چوہدری سے جب اس معاملے پر رابطہ کیا گیا تو انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ ویب سائٹس بلاک کی گئیں‘۔

وی او اے کی رپورٹ میں وزیراطلاعات فواد چوہدری کا بیان نقل کرتے ہوئے کہا کہ ’غلط اور تعصب پر مبنی رپورٹنگ‘ پر ویب سائٹس کو بلاک کیا گیا۔

انہوں نے وی او اے کو بتایا کہ ’ وہ جو رپورٹیں کر رہے تھے وہ غیرجانبدارانہ نقطہ نظر کے بغیر صرف ایک مخصوص نظریے کو پیش کر رہے تھے، پاکستان میں بہت سی چیزیں ہورہی ہیں جس میں زیادہ تر مثبت ہیں‘ـ

واضح رہے کہ تقریباً ایک ہفتے قبل پاکستان نے انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والوں کو وی او اے کی اردو زبان کی سروس والی ویب سائٹ بلاک کرنے کا حکم دیا تھا۔

 

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری