پاک ایران گیس منصوبے کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچتا ہوا دیکھیں گے، چیف سیکرٹری بلوچستان


پاک ایران گیس منصوبے کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچتا ہوا دیکھیں گے، چیف سیکرٹری بلوچستان

ایران کے شہر زاہدان میں پاک_ ایران مشترکہ سرحدی کمیشن کا 22واں اجلاس ختم ہوا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مشترکہ اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت چیف سیکرٹری بلوچستان اختر نذیر جب کہ ایرانی وفد کی قیادت سیستان بلوچستان کے ڈپٹی گورنر محمد ہادی مراشی نے کی۔

چیف سیکرٹری بلوچستان اختر نذیر کے اس دورے کا مقصد دونوں برادر ملکوں کے درمیان اقتصادی تعاون کو فروغ دینا ہے۔ 

اجلاس میں پاک ایران اکنامک کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا، جس کے تحت واشک، پنجگور، تربت اور گوادر میں مشترکہ ٹیکس فری مارکیٹ بنائی جائیں گی، اس کے علاوہ منشیات اور انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے بھی لائحہ عمل طے کرلیا گیا۔

اس حوالے سے پاکستانی وفد نے موقف اختیار کیا کہ افغان سرحد پر باڑ مکمل ہونے پر منشیات و انسانی اسمگلنگ میں کمی آئے گی_

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری