وزیر اعظم آج پشاور میں غریبوں کے لئے شیلٹر ہوم کا افتتاح کریں گے


وزیر اعظم آج پشاور میں غریبوں کے لئے شیلٹر ہوم کا افتتاح کریں گے

وزیر اعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر پشاور جائیں گے، جہاں وہ لاوارث ،بے گھر اور غریبوں کے لئے شیلٹر ہوم کا افتتاح کریں گے اورصوبائی کابینہ کے خصوصی اجلاس میں شریک ہوں گے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، وزیراعظم عمران خان آج پشاور کا دورہ کریں گے، عمران خان گورنر ہاوس میں صوبائی کابینہ کے خصوصی اجلاس میں شریک ہوں گے اور خیبر پختونخوا حکومت کی کارکردگی اور ترقیاتی سکیموں کا جائزہ لیں گے ، اجلاس میں گورنر اوروزیراعلیٰ کےپی بھی شرکت کریں گے۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے سو روزہ پلان سے متعلق تفصیلی بریفنگ وزیراعظم کو دی جائے گی جبکہ عمران خان صوبائی حکومت کو نئے اہداف بھی دیں۔

وزیراعظم عمران خان وزیر اعلیٰ محمود خان اور گورنر خیبر پختونخوا سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

دورے کے دوران وزیراعظم لاوارث ،بے گھر اور غریبوں کے شیلٹر ہوم کا افتتاح کریں گے جبکہ نشترہال میں تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔

خیال  رہے وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے شیلٹرہومز کے لیے تیاریاں مکمل کرلیں گئیں ہیں، سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ پجگی روڈ پر اعلیٰ معیار کا شیلٹرہوم کا منصوبہ مکمل ہے، 150 سے 200 مسافر رات گزار سکیں گے۔

حکام کے مطابق بس اڈوں کےقریب بھی شیلٹرہوم قائم کیےجارہےہیں جبکہ چارسدہ،کوہاٹ ،حاجی کیمپ اڈوں میں بھی شیلٹرہوم تعمیرہوں گے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری