پاک فوج کے سربراہ کی وزیراعظم سے ملاقات، اہم امور پرتبادلہ خیال


پاک فوج کے سربراہ کی وزیراعظم سے ملاقات، اہم امور پرتبادلہ خیال

پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیراعظم عمران خان سے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے مقامی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہےکہ پاک فوج کے سپہ سالارجنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی ہے جس میں ملکی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

واضح رہے کہ ملاقات وزیراعظم ہاؤس میں ہوئی جس میں ملکی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ملاقات میں دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشن اور خطے کی مجموعی صورت حال پر بات چیت کی گئی جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیراعظم عمران خان کو ملک کی امن و امان کی مجموعی صورت حال پر بھی بریفنگ دی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری