صہیونی غاصب فوج کی فائرنگ سے مزید4 فلسطینی مسلمان شہید


صہیونی غاصب فوج کی فائرنگ سے مزید4 فلسطینی مسلمان شہید

صہیونی غاصب فوج کی فائرنگ سے مزید4 فلسطینی مسلمان شہید ہوگئے

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی میں صیہونی غاصب فوجیوں کی فائرنگ سے مزید4 فلسطینی شہید ہو گئے۔

فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی غاصب فوجیوں  نے رام اللہ کا محاصرہ کر کے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  4 فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔

صیہونی فوج نے واقعے کا الزام فلسطینیوں پر عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کار میں سوار فلسطینی حملہ آوروں نے بس اسٹاپ کے قریب گولیاں چلائیں جس سے 2 شہری ہلاک ہوئے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں چھ گھنٹے طویل محاصرے کی ایک کارروائی کے دوران چار فلسطینیوں کو فائرنگ کرکے شہید کردیا۔

 واضح رہے کہ اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے گھر گھر تلاشی  کی کارروائی میں تیزی کل جمعرات کے روز مقبوضہ مغربی کنارے  میں فائرنگ سے 3  صیہونیوں کی ہلاکت کے بعد آئی ہے۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری