کراچی ٹریفک قوانین کی خلاف وزری پر درجنوں افراد گرفتار


کراچی ٹریفک قوانین کی خلاف وزری پر درجنوں افراد گرفتار

پاکستان کے سب سے بڑے شہرکراچی میں ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل درآمد کروانا شروع کردیا ہے جس کے تحت درجنوں افراد کو خلاف وزری کے جرم میں گرفتار کیا گیا

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، کراچی میں مرکزی شاہراہوں پر ون وے کی خلاف ورزی کرنے والے 178 شہریوں کو گرفتار کیاگیا ہے۔

کراچی میں مرکزی شاہراہوں پر ون وے کی خلاف ورزی کرنے والے گاڑی سواروں کے خلاف ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیر شیخ کے حکم پر ٹریفک پولیس کی جانب سے دوسرے مرحلے کا سخت ایکشن جاری ہے ۔

گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ون وے کی خلاف ورزی کرنے والے مزید 178 شہریوں کو گرفتار کرکے انکی موٹرسائیکلیں ضبط اور مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

ڈی آئی جی ٹریفک جاوید مہر نے بتایا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ون وے کی خلاف ورزی پر دفعہ 279 کے تحت 4031 شہریوں کے چالان، 7 لاکھ 17 ہزار 700 روپے جرمانہ کیا گیا۔

ڈی آئی جی ٹریفک جاوید مہر کے مطابق بدھ کی صبح سے آج صبح تک ضلع جنوبی میں 7، سٹی میں 35 سینٹرل میں 38 شہریوں کے خلاف ون وے کی خلاف ورزی کے مقدمہ درج کیے گئے۔

ضلع شرقی میں 28، کورنگی 23، ویسٹ میں 35 اور ملیر میں 12 شہریوں کو گرفتار کرکے مقدمات درج کرلئے گئے۔

جاوید مہر کے مطابق منگل کو کارروائیوں کے دوران 98 شہریوں کو گرفتار کیا گیا اور ان کے خلاف مقدمات درج کیے گئے۔

ون وے کی خلاف ورزی کرنے والوں کو گرفتار کرکے موٹرسائیکلیں ضبط کی جا رہی ہیں جنہیں اگلے روزعدالت سے ضمانت پر رہائی ملتی ہے۔

واضح رہے کہ کراچی میں ٹریفک قوانین پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے سالانہ ہزاروں شہری جان کی بازی ہار جاتے ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری