پاکستان میں گیس کے بحران میں شدت، وزیر خزانہ ہنگامی دورے پر قطر پہنچ گئے


پاکستان میں گیس کے بحران میں شدت، وزیر خزانہ ہنگامی دورے پر قطر پہنچ گئے

پاکستان میں گیس بحران کے خاتمے کے لئے وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر ہنگامی دورے پر قطر پہنچ گئے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، گیس وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر ہنگامی دورے پر قطرپہنچ گئے، جہاں وہ گیس بحران پر قابو پانے کے لئے قطر حکام سے ملاقات کریں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان ہر ماہ قطر سے ایل این جی کے چھے جہاز منگواتاہے۔

دورے میں وزیر خزانہ قطر حکام سے ایل این جی جہازوں کے اضافے سے متعلق بات کریں گے۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان قطرسےہر ماہ ایل این جی کے 6جہاز منگواتا ہے اور وزیر خزانہ کا ہنگامی دورہ گیس بحران کے خاتمے کیلئے اہم اقدام ہے۔

گذشتہ روز وزیرخزانہ اسدعمرکاسراج قاسم تیلی سے رابطہ ہوا تھا، وزیرخزانہ نے 3 سے 5دن میں گیس بحران حل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا تھا کہ تاجروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کریں گے، کوشش ہےتاجروں کومستقبل میں ایسی صورتحال کاسامنانہ کرناپڑے۔

دوسری جانب ترجمان سوئی سدرن گیس کا کہنا ہے کہ گیس پریشر میں بہتری آنےلگی ہے، بہتری رہی توسی این جی اسٹیشنوں کوگیس کی ترسیل بحال کردی جائےگی، سسٹم میں گیس آتے ہی حالیہ بحران ختم ہوجائے گا۔

اس سے قبل وفاقی وزیر پیٹرولیم غلام سرورنے وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات کی ، ملاقات میں وزیراعلیٰ سندھ نےگیس لوڈشیڈنگ سےمتعلق وزیرپیٹرولیم کوآگاہ کیا۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ صنعتی یونٹ بند اور ہزاروں مزدور بےروزگارہوگئے، پبلک ٹرانسپورٹ سڑکوں سے غائب، سی این جی اسٹیشنز بند ہیں، صورتحال ہمارے لئے باعث تشویش ہے۔

یاد رہے گیس بحران کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان نے سوئی ناردرن،سدرن گیس کے بورڈز آف ڈائریکٹرزکو فوری ہٹانے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا تھا ذمہ داروں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائےگا، گیس کامسئلہ بڑامسئلہ ہے، ہرصورت ختم کریں گے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری