رانا ثناءاللہ نے قومی خزانے کو کروڑوں کا نقصان پہنچانے کا انکشاف


رانا ثناءاللہ نے قومی خزانے کو کروڑوں کا نقصان پہنچانے کا انکشاف

سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ کیخلاف کروڑوں روپے بے ضابطگی کی شکایت نیب کو موصول ہوگئی، ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق صوبائی وزیر کے خلاف درخواست کا جائزہ لے کر کاروائی شروع ہوگی۔

تسنیم خبررساں ادارے نے  نیب ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ کیخلاف کروڑوں روپے بے ضابطگی کی شکایت موصول ہوئی، رانا ثناءاللہ پر فیصل آباد میں انڈرپاس کا نقشہ تبدیل کرانے کا الزام ہے۔

شکایت کنندہ نے کہا کہ انڈرپاس کا روٹ تبدیل کر کے من پسند افراد کو کروڑوں روپے کا فائدہ پہنچایا گیا، ذرائع کے مطابق سابق صوبائی وزیر کے خلاف درخواست کا جائزہ لے کر کاروائی شروع ہوگی۔

یاد رہے نیب کی مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب کیخلاف 8 الزامات پر تحقیقات جاری ہے، جن میں ریاستی اداروں کےفنڈز اور سرکاری گاڑیوں کے غلط استعمال جبکہ اثاثے خریدنے اور پی ٹی وی میں لیگی ورکرز کی بھرتیوں کے الزامات شامل ہیں۔

گذشتہ روز چیئرمین نیب جاوید ا قبال کی زیرصدارت ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہواتھا ، جس میں‌ 16 اہم انکوائریوں کی منظوری دی گئی، جس میں‌ نثار کھوڑو، محکمہ خوراک سکھر کے افسران کے خلاف انکوائری بھی شامل تھی۔

نیب نے ایم ڈی نیشنل ٹیلی کام کارپوریشن وقار زاہد میر، قائم مقام ایم ڈی اوگرا، او جی ڈی سی ایل انتظامیہ، ایم پی اے عبدالکریم سومرو، شرجیل میمن، قیصر عباس کے خلاف انکوائری کی بھی منظوری دی۔

چیئرمین نیب نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ فیس نہیں کیس دیکھتےہیں!احتساب سب کا۔ کی پالیسی پرقانون کےمطابق عمل پیراہیں،میگاکرپشن کےمقدمات کو منطقی انجام تک پہنچایاجائےگا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری