قومی ائیر لائن کا انٹرنیشنل فلائٹ کے کرایوں میں کمی کا اعلان


قومی ائیر لائن کا انٹرنیشنل فلائٹ کے کرایوں میں کمی کا اعلان

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے)نے نئے سال کی آمد پر بیرون ملک سفر کرنے والوں کو خوشخبری سناتے ہوئے کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا ہے۔

 تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی آئی اے نے مختلف شہروں کے رعائتی کرایوں کے حوالے سے پیغامات جاری کئے ہیں۔

پی آئی اے کی کرایوں میں کمی یہ اسکیم محدود مدت کیلئے ہے،جو 14 دسمبر سے 28 دسمبر تک جاری رہی گی۔اس سکیم سے پاکستان سے پیرس، میلان ،اوسلو، کوپن ہیگن ،بارسلونا،بیجنگ اور کابل جانے والے مسافر استفادہ کرسکیں گے۔

پی آئی اے کی نئی سکیم کے تحت پاکستان سے پیرس، میلان کا یکطرفہ کرایہ 33 ہزار 600 جبکہ دو طرفہ کرایہ 48 ہزار روپے ہوگا۔اوسلو، کوپن ہیگن کا یکطرفہ کرایہ 38 ہزار پانچ سو روپے جبکہ ریٹرن کرایہ 55 ہزار روپے ہوگا۔

سکیم کے تحت بار سلونا کا یکطرفہ کرایہ 37 ہزار ایک سو جبکہ ریٹرن 52 ہزار روپے ہوگا۔

پی آئی اے حکام کے مطابق رعایتی کرایوں میں ٹیکسز شامل نہیں ہونگے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری