سعودی عرب کی حمایت جاری رکھیں گے، امریکی وزیر خارجہ


سعودی عرب کی حمایت جاری رکھیں گے، امریکی وزیر خارجہ

وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ سعودی عرب امریکا کااہم اتحادی ہے تنہا نہیں چھوڑ سکتے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے عالمی ذرائع کے حوالےسے بتایا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے آل سعود کے ساتھ تعلقات کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب خطے میں امریکا کا اہم اتحادی ہے اور اسے تنہا نہیں چھوڑ سکتے۔

امریکی وزیرخارجہ نے صحافی جمال خاشقجی کے معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ خاشقجی قتل کیس کی وجہ سے ہم سعودی عرب پر دباؤ نہیں ڈال سکتے۔

امریکی وزیر خارجہ نے خاشقجی کے قتل میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے ملوث ہونے کے امکانات کو مسترد کردیاہے۔

انہوں نے کہا کہ خاشقجی کیس کے باوجود امریکا سعودی ولی عہد کے ساتھ کام جاری رکھے گا۔

خیال رہے کہ امریکی وزیر خارجہ کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے کہ جب امریکی سینیٹ میں قرارداد پاس ہوئی ہے جس میں خاشقجی قتل کا ذمہ دار سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو قرار دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ 2 اکتوبر میں سعودی صحافی جمال خاشقجی استنبول میں سعودی سفارت خانے گئے تھے جہاں انہیں قتل کردیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ امریکی حکام پہلے کہ چکے ہیں کہ آل سعود کے بغیر اسرائیل کا وجود خطرے میں پڑسکتاہے۔

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکی حکام خطے کے ممالک کو آپس میں لڑا کراپنا اسلحہ فروخت کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری