کراچی: سیکیورٹی کی کارروائی میں 6شرپسند گرفتار


کراچی: سیکیورٹی کی کارروائی میں 6شرپسند گرفتار

پاکستان کے سب سے بڑے اور صعنتی شہر میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کرکے 6 شرپسندوں کو گرفتارکرلیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، شہرقائد کے علاقے کے علاقے قائدآباد، شیر پاؤ کالونی سے پولیس نے اغوا کارکو گرفتار کر کے 7سال کے بچہ زین کو بازیاب کرا لیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق پولیس نے اغواکار کو اسلحے سمیت گرفتار کیا ہے،ملزم پیسوں کے عوض بچوں کو اغوا کرتا تھا۔

ادھر پولیس نے سہراب گوٹھ سے بھی ایک ملزم کو گرفتار کیا ہے۔

مبینہ ٹائون کی قائد اعظم کالونی سے پولیس نے منشیات فروش یاسین عرف یاشو کو ایک کلو سے زائد چرس اورنقد رقم سمیت گرفتار کر لیا ہے۔

زمان ٹاؤن میں مبینہ مقابلے کے بعد پولیس نے ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اس کے قبضے سے اسلحہ برآمد کیا ہے۔

پولیس کے مطابق ایک خفیہ اطلاع پر مچھرکالونی میں چھاپا مارا گیا جس کے دوران 2ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے جن کے قبضے سے اسلحہ و منشیات برآمد ہوئی ہے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری