محمد صلاح نے افریقہ کے بہترین فٹبال کا ایوارڈ جیت لیا

مصر کے مایہ ناز فٹبالر اور لیور پول کے فارورڈ محمد صلاح نے افریقہ کے بہترین فٹبال کا ایوارڈ جیت لیا ہے۔

محمد صلاح نے افریقہ کے بہترین فٹبال کا ایوارڈ جیت لیا

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، چھبیس سالہ محمد صلاح نے مقابلے پر موجود مہدی بناتیا،کلیدو۔کولیبیلی،سادیو۔مانے اور تھامس ۔پارٹے کو ہرا کر لگاتار دوسری مرتبہ یہ اعزاز اپنے نام کیا۔

صلاح پریمئر لیگ کے پلیئر آف دی ائیر کا ایوارڈ بھی جیت چکے ہیں اور لیور پول کے پچھلے سیزن میں کھیلے گئے باون میچز میں انہوں نےچوالیس گول کئے۔
ایوارڈ جیتنے پر محمد صلاح نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اگلے سال بھی اسے جیتنے کیلئے پر عزم ہیں۔

سب سے زیادہ دیکھی گئی دنیا خبریں
اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری