آرمی پبلک اسکول میں شہید ہونے والے بچوں کے والدین کو سلام پیش کرتا ہوں، جنرل باجوا

پاک فوج کے سپہ سالارجنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ سانحہ اے پی ایس پشاور کے شہدا کے بہادر والدین کو سلام پیش کرتے ہیں۔

آرمی پبلک اسکول میں شہید ہونے والے بچوں کے والدین کو سلام پیش کرتا ہوں، جنرل باجوا

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پاک فوج کے سپہ سالارجنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ سانحہ اے پی ایس پشاور کے شہدا کے بہادر والدین کو سلام پیش کرتے ہیں، جنھوں نے اتنے بڑے دکھ کو پامردی سے برداشت کیا، قوم نے بہادری سے چیلنجوں کا مقابلہ کیا اور اِس کامیابی کے لیے بھاری قیمت چکائی۔

پاک فوج کے سربراہ نے شہدا آرمی پبلک اسکول کی چوتھی برسی کے موقع پر ایک بیان میں کہا ہمیں متحد اور پُرعزم ہوکر پاکستان کو امن اور خوش حالی کی حقیقی منزل تک لے جانا ہے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ سانحہ اے پی ایس پشاور کے شہدا کو یاد رکھتے ہوئے اُن کے لیے دعاگو ہیں، شہدا کے بہادر والدین کو سلام پیش کرتے ہیں۔

سب سے زیادہ دیکھی گئی پاکستان خبریں
اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری