انتہا پسند دہشتگرد پاکستان کے بدترین دشمن ہیں، بلاول


انتہا پسند دہشتگرد پاکستان کے بدترین دشمن ہیں، بلاول

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سانحہ اے پی ایس کی چوتھی برسی پر پیغام میں شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انتہا پسند دہشت گرد قوم و ملک کے بدترین دشمن ہیں۔

اپنے ایک پیغام میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ چار سال قبل آج کے دن معصوم بچوں پر حملے نے پاکستان سمیت پوری دنیا کو اشکبار کر دیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہم آج بھی سانحے کے متاثر والدین اور خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں، یہ سانحہ پاکستان اور اس کی عوام کے لیے ہمیشہ ایک صدمہ رہے گا۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ان دشمنوں کے ساتھ کسی فرد یا گروہ نے ظاہری یا خفیہ طور نرمی برتی تو قوم برداشت نہیں کرے گی

اس موقع پر بلاول نے پارٹی رہنما و کارکنان سے کہا کہ وہ آج کا دن سانحے کے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ گزاریں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری