سندھ بھر میں ایک بار پھرسی این جی اسٹیشنز بند


سندھ بھر میں ایک بار پھرسی این جی اسٹیشنز بند

کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز صبح 8 بجے بند کردیے گئے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، سوئی سدرن حکام نے گزشتہ روز اعلان کیا تھا کہ سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز پر آج صبح 8 بجے سے منگل کی صبح 8 بجے تک گیس کی فراہمی بند کردی جائے گی۔

سوئی سدرن گیس کمپنی کے اعلان کردہ وقت پر صوبے بھر میں گیس کی فراہمی بند ہونے سے تمام سی این جی اسٹیشنز بند ہیں۔

اس سے قبل گیس کی عدم فراہمی کے باعث ایک ہفتے تک صوبے میں سی این جی اسٹیشنز بند تھے۔

واضح رہے کہ سی این جی بند ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامناہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری