کشمیری مسلمانوں کو بھارتی آرمی چیف کی دھمکی، پتھراو کا جواب گولی سے دیں گے


کشمیری مسلمانوں کو بھارتی آرمی چیف کی دھمکی، پتھراو کا جواب گولی سے دیں گے

بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت نے کشمیریوں کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے ہرقسم کے مظاہروں اور پتھراو کا جواب گولی سے دیا جائے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق،  بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت نے کشمیریوں کو دہشت گرد قرار دیتے ہوئے کہا مقبوضہ کشمیر میں پتھراؤ کرنے والے مظاہرین کو گولی سے جواب دیا جائے گا۔

میں آرمی چیف بپن راوت نے امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں کشمیریوں کو دہشت گرد قرار دیا اور کہا کہ پتھراؤ کا مقابلہ ہلاکت خیز پیلٹ گن کی گولیوں سے کیا جائے گا۔

جنرل بپن راوت نے کہا کہ موجودہ حالات میں پتھر بھی ایک جان لیوا ہتھیار کے طور پراستعمال ہو رہا ہے جس کے دفاع میں فائرنگ کی جا سکتی ہے، میں اپنے سپاہیوں کو پتھر سے مرنے نہیں دوں گا۔

بھارتی آرمی چیف نے کہا کہ عمومی طور پر فورسز مظاہرین کو براہ راست گولیوں کا نشانہ نہیں بناتیں کیوں کہ ایسا کرنے پر اہلکاروں کو عدالت کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن اب صورت حال مختلف ہے اب پتھر بھی گولیوں سے کم نہیں۔

بھارتی آرمی چیف نے مزید کہا کہ جب کبھی میرےسپاہی پتھراؤ کا جواب دینے کے حوالے سے پوچھتے ہیں تو میرا یہی جواب ہوتا ہے کہ پتھراؤ کے جواب میں بندوق استعمال کریں۔

واضح رہے کہ بھارتی آرمی چیف کا بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب ضلع پلوامہ میں بھارتی سیکیورٹی فورسز نے مظاہرین پر براہ راست فائرنگ کر کے 11 شہریوں کو شہید کردیا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری