افغانستان کے مرکزی صوبہ دایکنڈی پرطالبان کا حملہ


افغانستان کے مرکزی صوبہ دایکنڈی پرطالبان کا حملہ

صوبہ دایکنڈی کے حکام کا کہنا ہے کہ طالبان کے مسلح افراد نے ''پاتو'' شہر پر حملہ کیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، افغانستان کے مرکزی اور ہم صوبے دایکنڈی کے پاتو نامی شہرپر طالبان نے حملہ کیا ہے جس کے نتیجےمیں کئی اہلکار ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں۔

مقامی حکام کا کہنا ہے کہ طالبان نے 2اہم چک پوسٹوں پر بھی قبضہ کرلیا ہے۔

دایکنڈی کے گورنر «سید انور رحمتی» نے صوبے پر طالبان کے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے، حالات کنٹرول میں ہیں اور صوبہ بھرکے تمام علاقوں میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز کے اہلکار گشت رہے ہیں۔

دوسری طرف شہریوں کا کہنا ہے کہ طالبان اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان شدید جھڑپیں ہورہی ہیں اور طالبان پاتو شہرکی طرف پیش قدمی کررہے ہیں۔

طالبان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دایکنڈی کے 4 اہم چک پوسٹوں پرقبضہ کرکے سیکیورٹی فورسز کو بے دخل کردیا ہے۔

ترجمان نے مزید کہا طالبان کے حملوں میں متعدد افغان فوجی مارے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ دایکنڈی کا شمار افغانستان کے پرامن ترین صوبوں میں ہوتا ہے۔

 

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری