سوڈانی صدرکی بشارالاسدسے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال


سوڈانی صدرکی بشارالاسدسے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

دمشق میں سوڈان کے صدر نے شامی ہم منصب سے ملاقات میں خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، دمشق میں سوڈان اور شام کے صدور نے شام سمیت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سوڈان کے صدر عمرالبشیر شام کے دورے پر دمشق پہنچے جہاں سرکاری سطح پر ان کا پرجوش استقبال کیا گیا۔

دونوں رہنماوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ بعض عربی ممالک بے دوسرے ممالک کے اندرونی مسائل میں مداخلت کرتے ہیں جس کا فوری خاتمہ ہونا چاہئے۔

عمرالبشیر کا کہناتھا کہ شام ایک خودمختار ملک ہے سوڈان دمشق کی حمایت جاری رکھے گا۔

صدر بشار الاسد سوڈانی ہم منصب سے ملاقات میں کہا کہ عرب ممالک کو اپنی خارجہ پالیسی پر تجدید نظر کرنا چاہئے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب سمیت بعض عرب ممالک شام کے داخلی امور میں دخالت کررہے ہیں۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری