او آئی سی کی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی شدید مذمت


او آئی سی کی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی شدید مذمت

اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ کشمیر کے تنازع کے دائمی اور منصفانہ حل کے سلسلے میں اپنا کردار ادا کرے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی تعاون تنظیم نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے پلوامہ میں نہتے کشمیریوں پر بھارتی افواج کی فائرنگ کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

او آئی سی کا یہ بھی کہنا ہے کہ کشمیر کا مسئلہ عالمی برادری دباؤ ڈال کر بین الاقوامی قراردادوں کے مطابق حل کرائے۔

او آئی سی جنرل سیکریٹریٹ نے اسے دہشت گردانہ عمل قرار دیا ہے۔

او آئی سی کے جنرل سیکریٹری نے مذکورہ واقعے میں شہید ہونے والے نہتے کشمیریوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کی جلد شفایابی کی دعا کی ہے۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر کے شہر پلوامہ میں مظاہرین پر ہندوستانی افواج نے براہِ راست فائرنگ کی جس سے متعدد بے قصور کشمیری شہید ہو گئے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری