سانحہ پشاور آرمی پبلک سکول کو بھلایا نہیں جا سکتا، ایم ڈبلیو ایم


سانحہ پشاور آرمی پبلک سکول کو بھلایا نہیں جا سکتا، ایم ڈبلیو ایم

مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ملکی تاریخ کے اندوہناک سانحہ پشاور آرمی پبلک سکول کو بھلایا نہیں جا سکتا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ملکی تاریخ کے اندوہناک سانحہ پشاور آرمی پبلک سکول کو بھلایا نہیں جا سکتا،یہ وہ سوچ ہے جس نے پاکستان کو ایک قومی ریاست کے طور پر تسلیم نہیں کیا۔ وفاق کے تقاضے نہیں سمجھے، جمہور کی حکمرانی نہیں مانی اور معشیت کو ایک اجتماعی نصب العین کے طور پر قبول نہیں کیا، اصل مسئلہ معاشرے کے ذہن کو تبدیل کرنا ہے۔

 عام لوگوں کی سوچ کو عدم برداشت اور تعصب کی گرفت سے آزاد کرنا ہے، ہمارے حکمران اس جنگ کی نوعیت سے پوری طرح آگاہ ہیں لیکن وہ ایسے معاشرے کے قیام سے غافل ہیں جس میں سوچ کی اور اظہار رائے کی آزادی ہو۔

دہشتگردوں کی پہچان تو ممکن ہے لیکن انتہا پسندی اور نفرت کی جڑوں تک پہنچناایک انتہائی دشوار عمل ہے، اگر انتہا پسندی اور نفرت کی تلقین کے ذرائع کو ختم نہ کیا گیا تو نئے دہشتگرد پیدا ہوتے رہیں گے۔

 پاکستان میں انتہا پسندی کی جو فضا ہے اس میں دہشتگردی کے پھلنے پھولنے کے امکانات واضح ہیں گزشتہ برسوں میں آپریشن ضرب عضب کے ذریعے دہشتگردی کے خلاف کارروائی کی گئی لیکن یہ بھی تسلیم کرنا چاہئے کہ فیصلوں کی میزان میں دہشتگردی کی سوچ ابھی سلامت ہے، سیاسی قوتوں میں ابھی یہ اعتماد پیدا نہیں ہوا کہ وہ کھل کر دہشتگردی کے خلاف کھڑی ہوں، 16 دسمبر محض ہمارے بچوں کی برسی نہیں، ان عناصرکی نشاندہی کا دن ہے جو دہشتگردی کی آبیاری کرتے ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری