سیاستدان ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کے بجائے دشمنان وطن کو زیر کرنے کی کوشش کریں، حامد موسوی


سیاستدان ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کے بجائے دشمنان وطن کو زیر کرنے کی کوشش کریں، حامد موسوی

تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ سیدحامدعلی شاہ موسوی کا کہنا ہے کہ سیاستدان سقوط ڈھاکہ اور اے پی ایس سانحات سے سبق سیکھیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ سیدحامدعلی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ حکمران سیاستدان سقوط ڈھاکہ اور اے پی ایس سانحات سے سبق سیکھیں اگر حکمران اور سیاستدان ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کی بجائے دشمنانِ دین و وطن کو زیر کرنے کیلئے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن جائیں تو بڑے سے بڑا شیطان پاکستان کو نقصان نہیں پہنچا سکتا۔

 وطن عزیز میں دہشتگردی کے بدترین سانحات کے تحقیقاتی کمیشنوں کی رپورٹیں سامنے نہ آنا افسوسناک اور لمحہ فکریہ ہے۔ علامہ سید حامد موسوی نے مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم کی شدید مذمت کی اور کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی سے بڑی مثال دنیا میں کہیں نہیں ملتی۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری